Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل ای جی کمپنی ایک بار پھر سب کو دنگ کرنے کو تیار

ایل جی کمپنی رواں سال کنزیومر الیکٹرانک شو میں ایسا ٹی وی متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں آٹھ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا۔ یہ ٹی وی 88 انچ کا ہو گا اور اس میں ڈولبائے ایٹموس آڈیو ٹیکنالوجی بھی دی جائے گی۔ ٹی وی نہ صرف بہترین معیار کی ویڈیو فراہم کرے گا بلکہ اس آڈیو ٹیکنالوجی کی وجہ سے الگ اسپیکر خریدنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے 65 انچ اسکرین کے ساتھ 8 کے ایل ای ڈی ٹی وی بھی متعارف کرائے گی۔ کمپنی دنیا کا تیز ترین موشن پکچر رسپانس ٹی وی بھی متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں 65 انچ کا فور کے او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا۔ ٹیلی ویژن اسکرینز کے ساتھ ساتھ کمپنی کنزیومر الیکٹرانک شو میں 27 انچ ڈسپلے کا حامل فور کے مانیٹر بھی متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں 0.11 انچ بیزل دئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھی کمپنی کی منفرد ڈسپلے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
 

شیئر: