#قیام_امن_کیلئے_پاکستان_کی_کوششیں
پاکستانی ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ اقوام عالم کو کیا میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے کیا ٹویٹس کی گئی آئیے دیکھتے ہیں۔
دانش علوی نے ٹویٹ کیا : پاکستان امن و سلامتی کا مرکز ہے اور خطے میں امن کا خواہشمند ہے ۔ مگر بھارت اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لیے ۔ خطے میں امن کی تمام کوششیں ناکام بنا رہا ہے۔
محمد فہد نے لکھا : عالمی قوتوں کے ماننے یا نہ ماننے سے اس حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی کہ افواجِ پاکستان اور پاکستانی قوم نے امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
زین العابدین نے کہا : پاکستان امن و سلامتی کا مرکز ہے۔ آج دنیا ماننے پر مجبور ہے کہ دنیا کی کسی قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اتنی قربانیاں نہیں دیں ہیں جتنی پاکستان نے دی۔
ودانہ فاروق نے ٹویٹ کیا : پاکستان اسلام کے نام پہ بنا ہے اور اسلام امن کا مذہب ہے۔ موجودہ حکومت کی حالیہ کوششوں سے پاکستان کا اچھا تاثر دنیا کہ سامنے آیا۔ افغان امن کوششوں میں پاکستان کا اہم کردار رہا ہے۔
محمد حنظلہ طیب کا کہنا ہے : خطے اور بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کی پاکستان کے جاندار کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کیلئے باضابطہ طورپر چین، روس، سعودی عرب، افغانستان سمیت کئی ممالک سے رابطہ کر چکا ہے۔
امجد ملک نے لکھا : وزیر اعظم پاکستان کی کوششوں سے طالبان اور امریکہ کے درمیان کامیاب مذکرات آج قطر میں ہورہے ہیں پاکستان کی امن کوششوں کو اقوام عالم قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہےاور پاکستان کےوقار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے نئے پاکستان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
زمل نے ٹویٹ کیا : پاکستان خطے میں ہم آہنگی لانے کےلیے اپنی امن کی کوششوں کو مزید بڑھا چکا ہے۔
ریاض احمد کا کہنا ہے : پاکستان امن پسند ملک ہے اور اس کے لیے بہت قربانیاں اور نقصانات برداشت کیے ہیں۔ اقوام عالم کو اس چیز کا ادراک کرنا چاہئے ۔