مصری فٹبالر محمد صلاح دوسری مرتبہ افریقہ کے بہترین فٹبالر قرار
ڈاکار: مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے مسلسل دوسری مرتبہ براعظم افریقہ کے بہترین فٹبالر کااعزاز حاصل کرلیا ہے۔ سینیگال میں ہونے والی تقریب میں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔محمد صلاح نے اپنے انگلش فٹبال کلب لیورپول کو چیمپئنزلیگ کے فائنل میں پہنچنے میں مدد دی، پریمیئر لیگ کے اس سیزن میں وہ اب تک 13 گول کر چکے ہیں۔ ٹیکنیکل ڈائریکٹرز اور کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال میں شامل 56 ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور محمد صلاح کو براعظم افریقہ کا بہترین فٹبالر قرار دیا۔محمد صلاح کا مقابلہ اس سال بھی لیورپول کے ہی سعد یومانی اور آرسنل کے پائیری ایمیرک سے تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں