Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح کا نیم نابینا مداح کیلئے اظہار تشکر اور شرٹ کا تحفہ

 
لیورپول:مصری فٹبالر محمد صلاح نے اپنے اس خصوصی مداح مائیک کیرنی کو اس کے کزن سمیت انگلش کلب کے ٹریننگ سیشن میں مدعو کرلیا اور اسے اپنی شرٹ کا تحفہ پیش کیا ۔ اس موقع پر مائیک کیرنی نے لیور پول کے مینجر جرگن کلوپ کے علاوہ کلب کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں اور تحائف وصول کئے۔ بصارت کی کمی کا شکار مائیک لیور پول اور نپولی کے درمیان چیمپیئنز لیگ کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھا اور اس کا کزن اسٹیفن گارشیا اسے میچ کی صورتحال کے بارے میں ساتھ ساتھ آگاہ کررہا تھا ۔ جب صلاح نے نپولی کے خلاف فیصلہ کن گول کیا تو گارشیا نے مائیک کو اس بارے میں بتایا جس کے بعد مائیک نے جشن منانا شروع کردیا۔ اتفاق سے کیمرہ مین نے یہ منظر ریکارڈ کرلیا اور اسے اسٹیڈیم میں دکھایا گیا جبکہ بعد ازاں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی اور دنیا بھر کے صارفین نے اس دل کو چھو لینے والی ویڈیو کو جی بھر کے سراہا ۔محمد صلاح نے اسی وجہ سے اپنے اس نیم نابینا مداح کو ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں بلوایا اوراس کا شکریہ ادا کیا۔صلاح نے اسے اپنی ٹیم شرٹ پیش کی جس پر پیغام میں صلاح کا کہنا تھا کہ ” آپ جیسے مداحوں کی محبت اور حمایت ہمیں اچھے کھیلنے کیلئے حوصلہ دیتی ہے“۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: