Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام مسجد نبوی کاموزمبیق میں شاندار استقبال

ریاض ۔۔۔ مسجد نبوی شریف کے امام و خطیب شیخ عبدالمحسن القاسم موزمبیق کے دورے پر مبوتو پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر سعودی سفیر عبدالملک الیوسفی اور موزمبیق کے علماءو مشائخ کے جم غفیر نے شاندار استقبال کیا۔ امام القاسم نے بتایا کہ وہ یہ دورہ مسلم ممالک کے ساتھ دینی ، علمی اور ثقافتی رشتے مضبوط بنانے کی غرض سے کررہے ہیں۔ سعودی حکومت چاہتی ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ارض مقدس اور اسکی پاسبان حکومت سے والہانہ تعلق برقرار رکھیں۔ خانہ کعبہ ، حرم مکی اور حرم نبوی سے انکے رشتہ تروتازہ رہیں۔
 

شیئر: