Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی کو بدنام کرنے پر 12ماہ قید

جدہ۔۔۔ یہاں اپیل کورٹ نے اسنیپ چیٹ ایپلی کیشن میں ایک لڑکی کے اکاﺅنٹ کو ہیک کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر 12ماہ سزا کی توثیق کردی۔ فوجداری کی عدالت نے سعودی نوجوان کو مقامی لڑکی کی تصاویر انسٹا گرام پر جاری کرنے ، اسے بدنام کرنے ، اس سے اپنا تعلق ظاہر کرنے کا جرم ثابت ہوجانے پر 12ماہ کی سزاسنائی تھی۔ ملزم نے شروع میں اقرار جرم سے انکار کیا تھا تاہم شواہد دیکھنے پر عدالت میں اقبالی بیان دیدیا تھا۔ 
 

شیئر: