واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر زور دیا ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ پر راضی ہو جائیں۔دیوار کی تعمیر کے لیے 5ارب ڈالر سے زیادہ کے مطالبے سے جو تنازع پیدا ہوا ہے اس کے نتیجے میں حکومت کے مختلف شعبوں کو گزشتہ 18 دنوں سے جزوی شٹ ڈاو¿ن کا سامنا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ مسئلہ 45 منٹ میں حل ہو سکتا ہے اور یہ کہ انھوں نے کام کو انجام تک پہنچانے کے لیے کانگریس کے رہنماو¿ں کو وائٹ ہاو¿س میں مدعو کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی اس بات پر اصرار کیا کہ سرحد پر دیوار کی تعمیر ملک کی سلامتی کے لیے ضروری ہے اور بہت جلدی یہ خود اپنی ادائیگی کرنے لگے گی۔