Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں کار بم دھماکہ ،2پولیس افسر ہلاک

بغداد...عراق کے شمالی شہر تکریت میں کار بم دھماکے میں2پولیس افسر ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے ۔2 اہلکار اور 3شہری شامل ہیں۔عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ شدت پسندوں نے دہشت گرد حملہ کیا ۔ بغداد سے شمال میں 150 کلومیٹر دور تکریت شہر کے باہر ایک چیک پوائنٹ کو کار بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

شیئر: