امریکہ میںبالی وڈ اداکار متھن چکرورتی کی کمر کا آپریشن کردیاگیا۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار متھن چکرورتی کمر میں تکلیف کے باعث امریکہ میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی کمر کا آپریشن کئے جانے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متھن اب بالکل ٹھیک ہیں۔ انہیں کچھ روز اسپتال میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ متھن چکرورتی 10 برس قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کی تکلیف بڑھ جانے پر ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن تجویز کیاتھا۔