Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیمرے کاٹیں گے چالان

نئی دہلی۔۔۔۔ریڈ لائٹ جمپنگ، اوور اسپیڈ ، ٹرپل رائڈنگ، بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے جیسی ٹریفک خلاف ورزی کرنیوالے پولیس  کی نظروں سے نہیں بچ سکیں گے۔ دہلی کے 24چوراہوں پر 96تھری ڈی راڈارسے آراستہ کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔یہ کیمرے ٹریفک خلاف ورزی کرنیوالوں کی ریکارڈنگ کرکے گاڑیوں کی نمبر وںکی بنیاد پر مالک کیخلاف جرمانہ عائد کرینگے۔ٹریفک پولیس کے اسپیشل کمشنر تاج حسن نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی شناحت کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے تھری ڈی راڈار ریڈ لائٹ وائلیشن ڈیٹیکشن کیمرا(آر ایل وی ڈی) سسٹم لگائے جارہے ہیں۔کیمروں کی تنصیب پر 20کروڑ روپے خرچ ہونگے۔محکمہ ٹریفک 27کروڑ روپے کے اوور اسپیڈ کیمرے اور19کروڑ روپے کی لاگت سے1000جرمانہ عائد کرنے والی مشینیں خریدے گا۔ٹریفک پولیس کے ماہر نے بتایا کہ ٹریفک خلاف ورزی کرنیوالے موبائل بینکنگ ، نیٹ بینکنگ، موبائل اور کریڈٹ یا ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے جرمانے ادا کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -رشی کیش :سپرمارکیٹ میں گوشت کی فروخت پرہنگامہ

شیئر: