Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں خوشبویات کی دکانوں پر چھاپے

نجران۔۔۔ وزارت محنت و سماجی بہبود کے ڈائریکٹر جنرل برائے نجران عبداللہ محمد الدوسری نے بتایا ہے کہ نجران ریجن میں خوشبویات کی دکانوں پر سعودیوں کی تقرری کا فیصلہ نافذ کرانے کیلئے چھاپہ مہم شروع کردی گئی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ خوشبویات کی 34 دکانوں پر چھاپے مارے گئے جہاں 56 سعودی مرد اور 9 سعودی خواتین ملازم پائی گئیں۔ 2 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ وزارت محنت 8 شعبوں میں سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مملکت بھر میں چھاپہ مہم کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی کے تحت نجران میں خوشبویات کی دکانوں پر چھاپے مارے گئے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ ان دکانوں کے سیلز مین ابھی تک غیر ملکی ہیں یا ان کی جگہ سعودی تعینات کردیئے گئے ہیں۔ الدوسری نے کہا کہ سعودائزیشن کمیٹی صبح و شام چھاپے مارے گی۔ انہوں نے نجی اداروں کے مالکان سے اپیل کی کہ وہ سعودائزیشن کے سلسلے میں وزارت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔ اس سے قبل مقامی اخبارات میں رپورٹیں شائع ہوئی تھیں کہ ایسے تمام شعبے جن کی سعودائزیشن کا فیصلہ کیاگیاہے ان سب میں عموماً اور خوشبویات کی دکانوں پر خصو صاً غیر ملکی خواتین و حضرات کثیر تعداد میں کام کررہے ہیں۔ 

شیئر: