Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا پردیش میں برہمنوں کو کاریں کیوں تقسیم کی جارہی ہیں؟

حیدرآباد۔۔۔آندھرا پردیش اس وقت ایک خاص وجہ سے موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ وہاں کی حکومت خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے برہمن نوجوانوں کو روزگار کے مقصد کی خاطر کار اور 2لاکھ روپے فراہم کررہی ہے۔یہ سہولت سبسڈی کی شکل میں ہوگی ۔ابتدائی طور پر 50نوجوانوں کو کار فراہم کرکے اسکیم کی ابتدا کی گئی۔واضح ہو کہ آندھرا پردیش ایسی ریاست ہے جہاں برہمنوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کی جانب سے ایک کارپوریشن’’آندھرا پردیش برہمن ویلفیئر کارپوریشن‘‘ قائم ہے جسے وہاں’’ اے بی سی ‘‘کہا جاتا ہے۔علاوہ ازیں یہاں’’ آندھرا پریش برہمن کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی‘‘ بھی ہے جو معمولی شرح سود پرقرض فراہم کرتی ہے۔ریاست میں برہمن کارپوریشن کا قیام 2014ء میں چندرابابو نائیڈو کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد عمل میں آیا۔دلت رہنما سوریہ پرکاش نلّا نے کہا کہ ریاست میں برہمن چاہے کوئی بڑا ووٹ بینک نہ ہو لیکن ہر گھر میں ان کی رسائی ہے کیونکہ سماجی ضرورتوں اور رسومات کی ادائیگی میں ان کا کردار اہمیت ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سی بی آئی چیف کی بحالی کے بعد برطرفی کے5 اسباب؟

شیئر: