Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پائیدار فروغ دیہی پروگرام

11جنوری 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار’’البلاد‘‘ کا اداریہ نذر قارئین
    سعودی وژن 2030ء کی بنیاد پر قومی تبدیلی پروگرام کی ہمرکابی کی بدولت قومی آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا کیا جارہا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 12ارب ریال کی لاگت سے پائدار فروغ دیہی پروگرام کا افتتاح کرکے اپنی قوم اور ملک کو روشن پیغام دیا ہے۔ یہ پروگرام 2025کے اختتام تک مکمل ہوگا۔ شاہی فرمان پر 8.750ارب ریال سرکاری خزانے سے جاری ہونگے جبکہ فروغ زراعت فنڈ 3ارب ریال دیگا۔ کاشتکاروں اور ان کے اہل خانہ نے اس پروگرام اور اس کیلئے مختص رقم کو اپنے لئے خیر وبرکت کی علامت قراردیا ہے۔فروغ دیہی پروگرام کی تکمیل سے سماجی اور اقتصادی فوائد ہونگے۔سرمایہ لگانے والوں کو جو فائدہ ہوگا وہ الگ ہے۔ یہ پروگرام پائدار ترقی کا اہم ستون بن جائیگا۔
    اقتصادی تبدیلی کا دائرہ صنعتی ، سیاحتی اورزرعی شعبوں کا مسلسل احاطہ کرتا چلا جارہا ہے۔زراعت اور غذائی خود کفالت کو فروغ دینے والی اسکیمیں روبہ عمل لائی جارہی ہیں۔ماہی گیری، پولٹری فارم اور جانوروں کی افزائش کی اسکیمیں بھی نافذ کی جارہی ہیں۔ان ساری اسکیموں کی بدولت درآمدات کا بل کم ہوگااور سعودی عرب کی یہ پالیسی کہ وہ اقتصادی اور ترقیاتی اعتبار سے خود کفیل ہوجائے، سرخرو ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -حوثی اور غّداری کا وتیرہ

شیئر: