Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ کو صحافی کے قتل کا مجرم قراردیدیا گیا

سرسہ- - -  - - زیادتی کیس کے مجرم ہندوستانی ریاست ہریانہ کے سرسہ میں واقع ڈیرہ سچا سودا کےسربراہ گرمیت سنگھ کو صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کامجرم قرار دے دیا گیا۔واضح رہے کہ اگست 2017میں عدالت نے گرو گرمیت  سنگھ کو خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیس میں 20سال قید کی سزا سنائی تھی۔ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ پر صحافی رام چندر چھترپتی اور سیوادا سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ خصوصی سی بی آئی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے مجرم قرار دے دیا ۔گرمیت سنگھ کی 20سال کی سزا سنائے جانے کے بعد سادھوی کے خط کو اخبار میں شائع کرنے والے صحافی رام چندر چھترپتی کے بیٹے انشل چھترپتی نے کہا کہ گرمیت سماج کا دشمن ہے۔ خود میرے والد نے اس کے کالے کرتوت کے بارے میں بتایا تھا لیکن لوگوں نے اس وقت یقین نہیں کیا تھا مگر آج سچ سب کے سامنے آچکا ہے۔انشل کا کہنا تھا کہ گرمیت نے تقریبا15سال قبل میری ماں کے سہاگ کو اجاڑا تھا مگر آج وہ خود اجڑ گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -سائیکل کے استعمال سے ملک کو 1800ارب روپے کا فائدہ ہوگا،ٹیری

شیئر: