Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں کار دھماکے کی مذمت

ریاض ۔۔۔ سعودی دفتر خارجہ نے عراق کے الانبار صوبے میں کار دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کردی۔ اس سے متعدد افراد ہلاک اورزخمی ہوئے۔دفتر خارجہ کے عہدیدار نے جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ ، عراقی حکومت اور عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو بھی ظاہر کی۔ سعودی عرب نے یقین دلایا کہ وہ شدت پسندی ، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ ہے۔

شیئر: