نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست مسترد
لاہور ... سپریم کورٹ نے نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب بنک کے سابق صدر نعیم الدین خان کی درخواست پر سماعت کی۔نعیم الدین نے سپریم کورٹ میں نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست دائر کی تھی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ نیب کا قانون ہی ختم کر دیں۔