Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ریس4‘‘ کیلئے سلمان کی جگہ سیف علی ......

    ’’ریس3‘‘ کی ناکامی کے بعد ’’ریس4‘‘ کیلئے سلمان خان کی جگہ ایک بار پھر سیف علی خان کو کاسٹ کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔گزشتہ برس ریلیز ہونیوالی فلم’’ریس3‘ ‘پر کمزور کہانی اور بیکار اسکرپٹ کی وجہ سے شائقین اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ عید الفطر پر ریلیز ہونے کی وجہ سے فلم کو فائدہ پہنچا اور فلم نے اپنی لاگت پوری کرلی لیکن فلم شائقین کے معیار پر پوری اترنے میں مکمل ناکام ہوگئی۔ یہاں تک کہ’ ’ریس 3‘‘ گزشتہ برس دنیا بھر میں ریلیز ہونیوالی 100 بدترین فلموں میں سے ایک قرارپائی ۔
    ’’ریس 3‘‘کی ریلیز کے وقت سلمان خان فلم کی کامیابی کے حوالے سے اتنے پر امید تھے کہ انہوں نے ’’ریس4‘‘ بنانے کی بھی تصدیق کردی تھی لیکن فلم پر ہونیوالی تنقید کے بعد ’’ریس4‘‘ کیلئے سلمان خان کی جگہ ایک بار پھر سیف علی خان کو کاسٹ کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسر رمیش تورانی کوشش کررہے ہیں کہ سیف علی خان دوبارہ ’’ریس فرنچائز‘‘ میں شامل ہوجائیں۔واضح رہے کہ سیف علی خان ’’ریس ‘‘اور’’ریس2‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں ۔یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہی تھیں۔

 

شیئر: