پیرس کی بیکری میں دھماکہ، فائر فائٹرز سمیت3ہلاک
پیرس ... پیرس کی ایک بیکری میں زور دار دھماکے سے 2 فائر فائٹرز سمیت 3افراد ہلاک اور درجنوںزخمی ہوگئے۔کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔ ابتدائی اطلاعات میں مرنے والوں کی تعداد بتائی گئی تھی ۔ بیکری میں گیس لیک ہونے سے دھما کہ ہوا جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نے بتایا کہ 200 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دھماکے سے ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ تباہ ہونے والی گاڑیاں اور ٹوٹے ہوئے شیشے سڑک پر پھیلے ہوئے نظر آرہے ہیں۔