200سے کم پر آوٹ ہونے کی روایت توڑکر پاکستانی شاہین کامیاب پرواز لے سکتے ہیں
جوہانسبرگ:پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں 200رنز مکمل نہ کرنے کی روایت اپنا رکھی ہے ماسوائے ایک اننگز میں294رنز بنانے کے اب تک 4اننگز میں 200کا ہندسہ عبور کرنے سے قاصر ہے ۔شاہینوں کی ٹیم تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم س کے جواب میں پہلی اننگز میں2 26رنز بناکر آوٹ ہوئی۔سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سرفراز الیون کی اس"کارکردگی"سے جنوبی افریقہ کو 77 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم دونوں اننگز میں200رنز کے اندر یعنی 181 اور 190 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی ۔ سرفراز الیون کیپ ٹاون میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلی اننگز میں177 پر آوٹ ہونے کے بعد دوسری اننگز میں 294رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 6 وکٹوں اور دوسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کو سیریز کی شرمناک شکست اور کلین سویپ سے بچنے کیلئے 200رنز سے کم پر آوٹ ہو کر پویلین واپس آنے کی روایت کوتوڑنا ہوگا اور بیٹسمینوں کو جارحیت کے بجائے پرسکون اور ٹیسٹ انداز اپناتے ہوئے اپنے صبر کا امتحان دینا ہوگا ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں