جوہانسبرگ میں عمدہ کھیل پیش کریں گے ، سرفرازاحمد
کیپ ٹاون: کیپ ٹاون ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ 11جنوری سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ جوہانسبرگ میں عمدہ پرفارمنس پیش کریں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بولنگ بڑا فرق ثابت ہوئی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے بولرز اس معیار کی پرفارمنس پیش نہیں کر سکے جو کیپ ٹاون کی وکٹ پر میزبان پیسرز نے دکھائی ۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم بھی ہماری پرفارمنس اچھی نہیں رہی ، پہلی اننگز میں جلد آوٹ ہوئے، اگر اس وقت اسکور 250 یا 300 رنز بن جاتا تو کہانی مختلف ہوتی، بدقسمتی سے ہم اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھاپائے۔ اگرچہ ہمارے بیٹسمینوں نے بھی اچھے اسٹروکس کھیلے اور بولرز نے گیندیں کیں لیکن جنوبی افریقن بولرز نے بہت اچھی پرفارمنس دی۔ مکی آرتھر کی جانب سے جنوبی افریقہ کی وکٹوں پر سوال اٹھائے پر سرفراز نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کی وکٹوں کو مجھ سے بہتر جانتے ہیں لیکن جب بھی ایشین ٹیمیں ایسی وکٹوں پر آتی ہیں انھیں کچھ مسائل درپیش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بیٹسمینوں میں دن بدن بہتری آرہی ہے،کپتان سرفراز احمد نے امید ظاہر کی کہ 11جنوری سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ جوہانسبرگ میں عمدہ پرفارمنس پیش کریں گے اور میزبان ٹیم کو کلین سویپ کا موقع نہیں دیں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں