Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن کمپنی کو20لاکھ روپے کا دھوکہ دینے والا گروہ گرفتار

اندور۔۔۔ مدھیہ پردیش کی اندور سائبر پولیس نے ایک معروف آن لائن کمپنی سے تقریباً 20 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے ایکسچینج آفر کے تحت کمپنی کو نقلی موبائل دیکر اصلی مہنگے موبائل خرید لئے۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ جتیندر سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ آن لائن کمپنی نے گزشتہ ماہ شکایت درج کرائی تھی کہ ملزمان نے نقلی موبائل کو اعلیٰ کمپنیوں کے برانڈیڈ موبائل کے طور پر پیش کرکے ایکسچینج آفر کے تحت 100 موبائل ہتھیا لئے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:-  - - - - -یو گی حکومت کے وزیر راج بھر نےبی جے پی کو دیا 100 دن کا الٹی میٹم

شیئر: