پی این پی مینگل نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دیدی
اسلام آباد...بی این پی مینگل نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب میں بی اے پی کے امیدوار کا ساتھ دیا تو اتحاد کا حصہ نہیں رہیں گے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ضمنی انتخاب میں حکومتی حمایت نہ ملنے پر ناراض ہے۔ بی این پی مینگل نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے بی اے پی کے امیدوار کی حمایت کی تو حکومتی اتحاد میں رہنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔ بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے7 اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 24ارکان جبکہ بی این پی مینگل کے10 ارکان ہیں۔ بی این پی مینگل کے منظور کاکڑ اور بی اے پی کے غلام نبی کے درمیان مقابلہ ہے۔ حکومت کے لئے کسی ایک کا انتخاب مشکل مرحلہ ہے۔ دونوں حکومتی اتحادی ہیں۔