نئی دہلی ، پاکستانی سفارتی اہلکار کی گرفتاری اور رہائی
اسلا م آباد... نئی دہلی میں پاکستانی سفارت کار کو گرفتار کرلیا گیا ۔ کئی گھنٹے حبس بیجا میں رکھنے کے بعد پاکستان کے احتجاج پر رہا کردیا گیا۔سفارتی عملے اور ان کے اہل ِ خانہ کو ہراساں کئے جانے کے واقعات کے بعد سفارت کار کی گرفتاری کا واقعہ پیش آیا۔سفارتی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی سفارتی اہلکار کوحبس بیجا میں رکھے جانے کے دوران سادہ کاغذ پر زبردستی دستخط کرائے گئے۔ پاکستان کی جانب سے سفارتی اہلکار کی گرفتاری اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی پر ہند سے شدید احتجاج کیا گیا اور باور کرایا گیا کہ پاکستان ایسی حرکت پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔