Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9 ممالک نے غیر معیاری احرام بھیجے،سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن

ریاض۔۔۔ سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ 9 ممالک نے سعودی عرب کو 73 فیصد احرام غیر معیاری بھیج دیئے۔ احرام کی چادروں میں پولیسٹر استعمال کیا گیا ہے۔ یہ سعودی عرب کے مقرر کردہ معیار کےخلاف ہے۔ آرگنائزیشن نے یہ اعلان اپنے ماتحت ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے تیار کردہ جائزے کی رپورٹ سامنے آنے پر کیا۔ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ 9 ممالک سے درآمد شدہ 100 احرام حاصل کرکے لیباریٹری میں ان کا معائنہ کرایاگیا۔ 6 ماہ تک پے در پے 14 ٹیسٹ کئے گئے۔ ان سب سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ درآمد شدہ کوئی بھی احرام ایسا نہیں جو بیکٹیریا پروف ہو۔ ان میں سے کسی میں بھی بالائے بنفشی شعاعوں کی مزاحمت کی صلاحیت نہیں پائی گئی۔ 41 فیصد احرام قدرے معیاری ثابت ہوئے۔ معائنہ سے یہ بھی پتہ چلا کہ کاٹن سے تیار کردہ احرام 60 دن بعد تحلیل ہوجاتے ہیں۔ جائزے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ 50 فیصد نمونے لیباریٹری کی حرارت برداشت نہیں کرسکے۔ یہ بات بھی جائزہ نگاروں نے بتائی کہ صرف 2 فیصد احرام اندرون مملکت تیار ہورہے ہیں۔ 
 

شیئر: