پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کرنل(ر)اعظم مستعفی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ کے ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن کرنل ریٹائرڈ اعظم خان نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ بورڈ کے ترجمان نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا تاہم پاکستان سپرلیگ 4 کے آغاز سے کچھ عرصہ قبل کرنل اعظم خان کی مستعفی ہونے کے اس فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔پی ایس ایل ماضی میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا شکارہوچکی ہے جس میں متعد کھلاڑیوں کو سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔ پی سی بی کو پی ایس ایل کی ہر فرنچائز کیلئے ویجیلنس آفیسر کا تقرر بھی کرنا ہے،اب یہ تمام اقدامات ہنگامی طور پر کرنا ہوں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں