قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نو
پشاور...وفاقی حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کے تشکیل نو کردی ۔ پرانے این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ 57.5فیصد ہے۔ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن 2010میں صوبوں کے حصے میں اضافہ کیا گیاتھا ۔ ذرائع کے مطابق قانون کے مطابق ہر 5 سال بعد نئے مالیاتی کمیشن کے ایوارڈ کا اعلان ہونا ضروری ہے ۔ صوبوںکو پرانے این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل کے پول سے حصہ فراہم کیا جارہا ہے ۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے صوبائی حکومتوں کو مالیاتی کمیشن کی تشکیل نو سے آگاہ کر دیا ۔جس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کمیشن کے چیئر مین اور اراکین میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور غیر مستقل اراکین میں پنجاب سے ڈاکٹر سلمان شاہ ، سندھ سے سید اسد ، خیبر پختونخوا سے مشرف رسول سیان ، اور بلوچستان سے محفوظ علی ہو نگے ۔