مکہ کے فلیٹ سے گلی سڑی نعش
مکہ مکرمہ ۔۔۔ مقدس شہر کے العتیبیہ محلے کے فلیٹ سے ایک خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرول پولیس نے اطلاع دی کہ مقامی شہری نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی عمارت کے ایک فلیٹ سے شدید بدبو پھوٹ رہی ہے۔ فوری طور پر وہاں پولیس بھیج دی گئی۔ فلیٹ کھولا گیا جہاں ایک خاتون کی نعش پڑی ہوئی تھی۔ گل سڑ گئی تھی۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ موت طبعی تھی یا اس میں کسی واردات کا دخل ہے۔