Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو کی جدہ آمد، فائنل کھیلیں گے

جدہ:پرتگالی اسٹار اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور اطالوی کلب جوونٹس کے دیگر کھلاڑی جدہ پہنچ گئے جہاں وہ اطالوی کلب اے سی میلان کے خلاف اٹالین سپر کپ کے فائنل میں مقابلہ کریں گے۔یہ ساتواں موقع ہوگا جب جوونٹس کی ٹیم بیرون ملک سپر کپ کے میچ میں شرکت کرے گی۔ اسپانسر شپ تقاضوں کی وجہ سے یہ میچ اٹلی کے بجائے کسی اور ملک میں کھیلے جاتے ہیں اور اس مرتبہ یہ فائنل سعودی عرب میں ہورہا ہے۔ دونوں ٹیمیں ڈومیسٹک لیگ سیریزاے کی چیمپیئنز ہیں۔اس سے پہلے ان کے درمیان لیبیا، امریکہ،چین اور قطر میں بھی میچ ہو چکے ہیں۔یہ میچ سعودی وقت کے مطابق رات ساڑھے10 بجے کھیلا جائے گا ۔جدہ آمد کے بعد اطالوی کلب کے کھلاڑیوں مقامی لباس میںتصاویر بھی بنوائیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: