بنگلہ دیش میں گارمنٹس ملازمین کا احتجاج جاری
ڈھاکا ... بنگلہ دیش میں گارمنٹس ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔گارمنٹس ملازمین گزشتہ ایک ہفتے سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کررہے ہیں ۔ پولیس نے فیکٹریوں کی توڑ پھوڑ اور سڑکوں کی بندش روکنے کے لئے مظاہرین پر شیلنگ اور واٹر کینن کا بے دریغ استعمال کیا ۔انڈسٹریل پولیس کے مطابق دارالحکومت کے مضافات میں فیکٹریوں کے ملازمین نے مظاہرے کے دوران ہائی وے بند کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا۔تمام فیکٹریاں دوبارہ کھل گئیں صرف10گارمنٹس فیکٹریوں کے ملازمین کی احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔مزدور یونین کے سربراہ نے بتایاکہ ملازمین کام پر واپس آگئے لیکن بیشتر ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے مسودے سے ناخوش ہیں۔دوسری طرف مالکان نے سیکڑوں ہڑتالی ملازمین کو برطرف کردیا۔