Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجموم میں فاسٹ فوڈ ریستوران سربمہر

الجموم ۔۔۔ مکہ مکرمہ ریجن کی الجموم کمشنری میں حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی نہ کرنے اور غیر معیاری صفائی پر فاسٹ فوڈ ریستوران سربمہر کردیا گیا۔ الجموم بلدیہ کے افسران نے 351منتو اور 7کلو گرام قیمہ ضبط کرکے تلف کرادیا۔ یہ انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا۔ بلدیہ کے چیئرمین فیصل آل مخلص نے تاکید کی کہ ریستورانوں کے مالکان کو حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔
 

شیئر: