دھمکانے کی سزا قید اور جرمانہ
جمعرات 17 جنوری 2019 3:00
ریاض ۔۔۔ پبلک پراسیکیوشن نے بتایا ہے کہ معلومات طشت از بام کرنے کی دھمکی دینا جرم ہے۔ اسکی سزا ایک برس قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ ہیں۔ دونوں میں سے کسی ایک سزا پر اکتفا کیا جاسکتاہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ اگر کسی شخص سے کوئی کام لینے یا کسی کام سے روکنے کیلئے اسکا راز منکشف کرنے کی دھمکی دی گئی تو ایسی صورت میں اسے ایک برس تک قید اور 5لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکے گا۔