Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرونز ریسنگ ورلڈ کپ کا آغاز آج ریاض میں ہوگا

’ڈرونز ریسنگ ورلڈ کے انعامات کی کل مالیت ایک ملین ریال سے زیادہ ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
دار الحکومت ریاض میں ڈرونز ریسنگ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز آج ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سائبر سیکیورٹی کے زیر انتظام اور انٹرنیشنل ایئر سپورٹس فیڈریشن کے تعاون سے منعقد ہونے والا عالمی ایونٹ 25 جنوری تک بولیوارڈ سٹی  میں ہوگا۔
مقابلے میں دنیا کے 50 سے زائد ممالک کے 140 سے زائدماہر پائلٹس شرکت کریں گے ۔
 ڈرونز ریسنگ ورلڈ کے انعامات کی کل مالیت ایک ملین ریال سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ ڈرونز ورلڈ کپ کا آغاز 2016 میں ہوا تھا اور تب سے یہ اپنے شائقین کو جدید ٹیکنالوجی اور سپورٹس کی دنیا میں جوش و خروش کے ساتھ محظوظ کر رہا ہے۔
 سعودی عرب میں اس کی میزبانی نہ صرف ای سپورٹس میں اس کی قیادت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ مقامی کھلاڑیوں کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

 

شیئر: