Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آلوک ورما کے بعدسی بی آئی ڈائریکٹر استھانہ سمیت 3 افسران برطرف

نئی دہلی۔۔۔ سی بی آئی کے سربراہ آلوک ورما کو عہدہ سے ہٹانے کے بعد حکومت کو کئی محاذ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران مودی حکومت نے سی بی آئی کے اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانہ سمیت3 افسروںکو برطرف کردیا۔ ان میں جوائنٹ ڈائریکٹر اے کے شرما، ڈی آئی جی ایم کے سنہا اور جینت نایکنوارے شامل ہیں۔اس سے پہلے مودی حکومت نے سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 1-2 سے فیصلہ سناتے ہوئے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کو ان کے عہدہ سے ہٹا دیا اور ان کا تبادلہ فائر سیفٹی محکمہ میں کر دیا تھا لیکن آلوک ورما نے نئی پوسٹنگ پر جانے کی جگہ خدمات سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راکیش استھانہ کو سی بی آئی سے ہٹانے کا فیصلہ ان پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کے باعث کیا گیا۔ سی بی آئی نے راکیش استھانہ، سی بی آئی کے ڈی ایس پی دیویندر کمار اور 2 دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ ان پر الزام عائد کیا گیا تھاکہ دسمبر 2017 سے اکتوبر 2018 کے دوران5 مرتبہ رشوت لی ۔ قابل ذکر ہے کہ راکیش استھانہ 1984 بیچ کے گجرات کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ ان پر ایک تاجر سے2 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام ہے جس کی اسپیشل تفتیشی ٹیم تحقیقات کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -اٹاوہ میں کھدائی کے دوران نکلنے والا خزانہ لوگوں نے لوٹ لیا

شیئر: