Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیکرز کا بڑا حملہ،77کروڑ ای میل اور 2.2کروڑ پاسورڈافشا

نئی دہلی۔۔۔ہیکرز نے نئے سال کے استقبال پر 77.2کروڑ سے زیادہ ای میل اور 2کروڑ سے زیادہ پاسورڈز افشا کردیئے۔اس ڈاٹا کا سب سے بڑا حصہ کلاؤڈ اسٹوریج سروس میگا پر تھا۔ سیکیورٹی ریسرچ ٹرائے ہنٹ نے اس ڈاٹا کے لیک ہونے کا سراغ لگاکر اپنی ویب سائٹ ’’ ٹرائے ہنٹ‘‘ پر جاری کیا۔سیکیورٹی ریسرچ نے اسے کلیکشن ہیش ٹیگ 1کے طور پر پیش کیا ہے۔ ٹرائے ہنٹ نے کہا کہ یہ تقریباً 2کھرب 69کروڑ28لاکھ18ہزار238پاسورڈ اور ای میل ایڈریس کی معلومات ہیں۔2008ء سے ابتک مختلف طریقہ کار اپنا کر دنیابھرکے صارفین کے پاسورڈ چرائے گئے۔ٹرائے ہنٹ نے گزشتہ دنوں ’’آدھار کارڈ‘‘کے محفوظ ہونے پر سوال اٹھائے تھے۔ سیکیورٹی ریسرچ نے کہا تھا کہ اس میں 120کروڑ افراد کی نجی معلومات ہیں جس کی 100فیصد حفاظت کی ضمانت نہیں۔دعویٰ کیا گیا تھا کہ کسی بھی وقت ڈاٹا لیک ہونے کی خبریں سامنے آئیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -کانشی رام کی شاگرد ہوں، منہ توڑ جواب دینا آتا ہے، مایاوتی

شیئر: