Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیفن لووین سویڈن کے وزیراعظم منتخب

  اسٹاک ہوم ...سویڈن کی پارلیمنٹ نے اسٹیفن لووین کو دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کر لیا ۔ یہ انتخاب سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور گرین پارٹی کے درمیان سیاسی مفاہمت کا نتیجہ ہے۔ دونوں پارٹیوں کے پاس 349 رکنی ایوان میں 167 نشستیں ہیں۔ اس طرح لووین اقلیتی حکومت کے سربراہ ہیں۔ حکومت سازی کے لئے 175 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔ سویڈن کے نو منتخب وزیر اعظم پیر کو اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔ سویڈن میں گزشتہ برس ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے کوئی مستقل حکومت نہیں تھی۔ لووین کے انتخاب کے بعد4ماہ سے جاری سیاسی بحران بظاہر ختم ہو گیا ۔

شیئر: