الحدیدہ میں اقوام متحدہ کیلئے سخت دن،ہالینڈ کے جنرل کی کار پر فائرنگ
18جنوری 2019ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی الشرق الاوسط کی شہ سرخیاں
٭ایرانی وزیر خارجہ محمد ظریف کے دورہ عراق پر نکتہ چینی، اقتصادی امور کے بہانے امریکہ مخالف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام
٭شامی کرد عہدیداروں نے دستاویز پیش کرکے شامی حکومت سے ایک دوسرے کو تسلیم کرنے تجویز رکھ دی
٭خرطوم کے احتجاجی مظاہروں میں ایک ڈاکٹر اور ایک بچہ ہلاک، مغربی ممالک کی طرف سے مظاہرین کیخلاف غیر معمولی طاقت کے استعمال کی مذمت
٭عرب اقتصادی سربراہ کانفرنس سے لیبیا کے انخلاء کے بعد عرب ممالک نے نمائندگی کا درجہ گھٹا دیا
٭تیونس میں سیاسی انداز کی عام ہڑتال
٭صدی کے سودے میں امریکہ اصلاحات لارہاہے، خصوصی رپورٹیں
٭ایران جاسوسی کی سرگرمیاں بند کردے، بھاری خمیازہ بھگتے گا، جرمن سفارتکار
٭130ہزار یمنیوں نے 3ماہ کے دوران عمرہ کیا
٭کسی بھی ملک کو سعودی عرب کی خو د مختاری سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے، عادل الجبیر