جزائر ہوائی میں سفید شارک کا انکشاف
لاس اینجلس۔۔۔ امریکی سیاحتی مقام ہوائی کے سمندر میں عظیم الجثہ سفید شارک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔اس شارک کو ایک غوطہ خور نے دیکھا جو ایک شکاری کے ساتھ سمندر میں کشتی پر تھا۔ماہرین کے مطابق یہ شارک مادہ اور 6 میٹر (20 فٹ) طویل ہے جو کہ اب تک کے ریکارڈ کے تحت سب سے بڑی سفید شارک ہے۔غوطہ خور کے مطابق سفید شارک کافی دیر تک ان کی کشتی کے ساتھ تیرتی رہی اوراس کو دیکھ کر ٹائیگر شارکس کا غول منتشر ہو گیا تھا۔