Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوبیا ریڈ میجک مارس فروخت کے لیے پیش‎

نوبیا کمپنی نے گیمنگ اسمارٹ فون ریڈ میجک مارس فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 6/64 جی بی ، 8/128 جی بی اور 10/256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں خصوصی اسپورٹس بٹن کو شامل کیا گیا ہے ۔ فون انڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ فون میں 6 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے ۔ دو اسٹیریو اسپیکرز کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون کے ساتھ ساتھ بلیوٹوتھ کنیکٹڈ گیمنگ کنٹرولر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ گیمنگ فون کی پشت پر 16 میگاپکسل اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3800 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ گیمنگ فون کو کالے اور سرخ رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2700 یان ، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 3200 یان اور 10 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 4000 یان ہے۔ 

شیئر: