Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد خان کے گائے ہوئے نغمے پر سوشل میڈیا کی تنقید

 پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آفیشل ترانے ”کھیل دیوانوں کا“ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقیدکی جا رہی ہے۔ گلوکار و اداکار فواد خان کا گایا ہوا نغمہ مداحوں کو زیادہ پسند نہیں آیا جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے تینوں ایڈیشنز کے گیت علی ظفر نے گائے تھے لیکن سب سے زیادہ شہرت دوسرے ایڈیشن کے نغمے ’سیٹی بجے گی‘ کو ملی جو پی ایس ایل کی پہچان بن گیا۔چوتھے ایڈیشن کے گیت پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا ہے اور اس نغمے کو علی ظفر کے نغموں سے کم تر قرار دیا ہے۔
 

شیئر: