پی ٹی آئی کی سازشوں سے نہیں ڈرتے،مرتضی وہاب
کراچی ...مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہاہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت 3 اسپتالوں کا انتظام وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادارہ امراض قلب اور دیگر اسپتالوں کو سندھ حکومت نے مثالی بنایا ہے۔صحت کی بہتر سہو لتیں مہیا کرنا بلاول بھٹو کا وژن ہے۔پی ٹی آئی کی ناکام حکومت 18ویں ترمیم کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔اگر18ویں ترمیم کوختم کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ مزاحمت کے لئے اٹھ کھڑی ہوگی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد جناح اسپتال سمیت 3 اسپتالوں کا معاملہ عدالت میں تھا مگر تینوں اسپتالوں کو وفاق کے کنٹرول میں دیدیا گیا ۔ سندھ حکومت نے اس معاملے پرپارٹی قیادت کوبریف کیا ہے اورعدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی سازشوں سے ڈرنے والے نہیں۔ بیشک ہم سے ادارے چھین لیں مگر ہم کام کرتے ر ہیں گے۔