Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلما ن کیلئے قربانی دی تھی، گووندا کا انکشاف

 ناموربالی وڈ اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم جڑواں میں پہلے وہ کام کررہے تھے لیکن سلمان خان کے لئے انہوں نے اس فلم کی قربانی دے دی تھی۔1997 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم جڑواں بالی وڈ کے اداکارسلمان خان کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کرشمہ کپور اوراداکارہ رامبھا نے مرکزی کردارادا کیا تھا تاہم بالی وڈ اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان سے پہلے وہ اس فلم میں مرکزی کردار اداکررہے تھے لیکن سلمان سے دوستی کی خاطر انہوں نے اس فلم کی قربانی دی تھی۔حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں گووندا نے کہا کہ میری فلم جڑواں کی شوٹنگ شروع ہوچکی تھی اور ایک دن سلمان خان نے مجھے فون کیا اور کہا چیچی بھیا آپ کتنی ہٹ فلمیں دوگے؟ آپ ایک فلم کررہے ہو جڑواں اس کی شوٹنگ آپ بند کردو اوروہ فلم مجھے دے دو۔ سلمان کے کہنے پر فلم کی چلتی ہوئی شوٹنگ وہیں پرروک دی گئی اور یہ فلم سلمان خان کو دے دی گئی۔

 

شیئر: