ہندو انتہا پسند جماعت نے کنگنا رناوت کی فلم ”مانی کرنیکا ، جھانسی کی رانی“ ریلیز کرنے کی صورت میں دنگا فساد کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔میڈیا کے مطابق ہندوستان کی انتہا پسند جماعت کے سربراہ سکھ دیو سنگھ نے فلم’ ’مانی کرنیکا “ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں رانی کے برطانوی افسر سے مراسم دکھائے گئے ہیں جبکہ فلم میں رانی کو آئٹم سانگ پر رقص کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جوکہ معاشرتی اقدار کے خلاف ہے۔انتہا پسند جماعت کے سربراہ نے کہا کہ ایک بار پھر فلم میکرز کی جانب سے فلم میں جستجو بڑھانے کےلئے کچھ نامناسب سین شامل کئے گئے ہیں جنہیںہم برداشت نہیں کریں گے۔