Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی عدالتوں میں توسیع،فضل الرحمان کا بھی انکار

اسلام آباد... جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ابھی تک نواز شریف اور زرداری کو قریب لانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ میڈیا کے ذریعے فضا بنا کر سیاسی قیادت کو چور لٹیرے مشہور کیا جاتا ہے بعد میں کسی بات کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ریاست مدینہ کا مقدس نام سیاسی کھیل کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم اور اس کی بہن نے ملک کے اندر بھی اور باہر بھی پیسے چھپائے۔ ان کے نئے نئے اکاونٹس اور جائیدادیں سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں ،توسیع کی حمایت نہیں کرینگے۔ ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ابھی تک نواز شریف اور زرداری کو قریب لانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔ ذاتی طور پر مجھے زرداری سے گلے ہیں۔ موجودہ حالات میں ہمیں ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے زرداری اور نواز شریف کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے ۔ پرویز مشرف کے دور میں بھی (ن) لیگ اور پی پی نے آپس میں بیٹھ کر ملکی مسائل کے حل کے لئے چارٹر آف ڈیموکریسی سائن کیا ۔ چاہتا ہوں کہ چھوٹی بڑی تمام پارٹیاں مل کر ملکی مسائل کاحل نکالیں۔ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ لے کر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل جانے سے ڈرنے والا سیاست میں نہ آئے۔ 

شیئر: