ریاض۔۔۔۔ سعودی عرب نے جنوبی افغانستان میں دہشت گردوں کی جانب سے کار دھماکے کے واقعہ کی مذمت کردی۔ جس میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔ سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے اس موقع پر شدت پسندی ، انتہا پسندی اور ہر طرح کی دہشت گردی سے متعلق سعودی عرب کے دوٹوک موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے جاںبحق ہونے والوں کے اعزاء ، افغان عوام اور حکومت سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی فوری شفاءکی آرزو ظاہر کی۔