Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریمیئر لیگ:محمد صلاح کے 2گول سے لیورپول نے کی پوزیشن مضبوط

اینفیلڈ: فٹبال پریمیئر لیگ میں لیورپول نے کرسٹل پیلس کو 3-4سے ہرا کر ٹاپ پوزیشن مضبوط کر لی۔ محمد صلاح نے 2 گول اسکور کئے۔ انجری ٹائم کے اسکور نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔اینفیلڈ کے فٹبال اسٹیڈیم میں لیورپول اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا۔ میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، دونوں طرف سے تابڑ توڑ حملے کیے گئے۔کرسٹل پیلس کے ٹاونسنڈ نے گول کر کے برتری دلا دی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کے شروع میں محمد صلاح نے خوبصورت گول کر کے حساب برابر کر دیا۔سپرا سٹار نے ایک اور گول کر کے لیگ میں انفرادی گول کی ففٹی مکمل کی۔ انجری ٹائم میں مین اور پھر میئر کے گول نے میچ کو انتہائی سنسنی خیز بنا دیا۔ پرستاروں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں خوب ہلا گلا کیا ،شوروغل نے فٹبال میچ کا مزہ دوبالا کر دیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: