ایس ٹی سی بینک کو خدمات فراہم کرنے کا این او سی مل گیا
’تمام صارفین ایس ٹی سی بینک سے تمام بینکنگ خدمات حاصل کرسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سینٹرل بینک’ساما‘ نے کہا ہے کہ ایس ٹی سی بینک کو خدمات فراہم کرنے کے لیے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایس ٹی سی نے کہا ہے کہ ’تمام صارفین ایس ٹی سی بینک سے تمام بینکنگ خدمات حاصل کرسکتے ہیں‘۔
ایس ٹی سی نے کہا ہے کہ ’تمام صارفین کے موبائل میں ایس ٹی سی پے کی ایپ مرحلہ وار اپ ڈیٹ ہو کر ایس سی ٹی بینک ہوجائے گی‘۔
واضح رہے کہ ساما نے اس سے قبل متعدد ڈیجیٹل بینکوں کو سعودی عرب میں کام کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے۔
یہ اقدام کا مقصد مالیاتی شعبے کے استحکام، اس میں اعتماد کو بڑھانا اور بینکنگ سیکٹر میں معاشی ترقی اور مسابقت کی حمایت کرنا ہے۔
