Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست خارج

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی۔ ذرائع کے مطابق 16 جنوری کو وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے پٹیشن دائر کی گئی تھی، جس کے بعد درخواست گزار نے اس کی سماعت جلد مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کی استدعا منظور کی تھی، جس پر آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد استدعا کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -سینیٹر اعظم سواتی کی کویت آمد، پی ٹی آئی کی طرف سے استقبالیہ

شیئر: