Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری اور فریال کی ضمانت میں توسیع

کراچی: میگا منی لانڈرنگ کیس میں آج بینکنگ عدالت میں پیش ہونے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹرنے کہا کہ معاملہ نیب کو منتقل ہورہا ہے، لہٰذا ضمانت پر کارروائی فی الحال نہ کی جائے جس پر انورمجید کے وکیل نے کہا کہ انور مجید اور اے جی مجید کو ضمانت دی جائے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے پراسیکیوٹر اور انور مجید اور عبدالغنی مجید کے وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ کیا کہ عبدالغنی مجید اور انور مجید کی درخواست پر سماعت 6 فروری کو ہوگی جبکہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع کردی۔
 
 

شیئر: