Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی جنگی طیاروں کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

غزہ۔۔۔فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے 'حماس' کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی ۔ متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ۔ غزہ میں کشیدگی کے بعد صہیونی ریاست کی عسکری قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔غزہ میں اسرائیلی ٹینک سے گولہ باری میں حماس کاایک رکن جاںبحق ہوگیا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ تازہ گولہ باری سرحد پر دراندازی کے دوران اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے اور عنیگیو کے مقام پر پُرتشدد احتجاجی مظاہروں کا رد عمل ہے۔

شیئر: