Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ساہیوال: عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا

اسلام آباد: سانحہ ساہیوال سے متعلق پیش رفت جاننے اور صوبائی حکومت کے اقدامات کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مابین ملاقات میں سانحہ ساہیوال کی تفتیش کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے پیش کردہ ابتدائی رپورٹ پر بات ہوگی جب کہ وزیراعظم واقعے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے تفصیلات لیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے وزرا کی جانب سے بیانات پر وزیراعظم شدید برہم ہیں، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ ساہیوال کے بارے میں فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پولیس نظام میں اصلاحات سے متعلق بھی وزیراعلیٰ سے مشاورت کریں گے۔ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی ملاقات آج دوپہر ہونے کا امکان ہے۔
 

شیئر: